تازہ ترین
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت کردی

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت کردی

کراچی: (14 اگست 2018) شہر قائد میں سٹیڈیم روڈ کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ہر کوئی انہیں ایسا رویہ اپنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں عمران شاہ کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور بتایا گیا کہ ان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا جس پر انہوں نے شہری پر تشدد کیا تاہم اب عمران شاہ خود ہی میدان میں آ گئے ہیں اور اس واقعے سے متعلق ایسی بات بتا دی ہے کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج شام کے وقت میں یوم آزادی کی تقریب میں جا رہا تھا تو راستے میں دیکھا کہ ایک شہری اپنی گاڑی سے مسلسل ایک غریب آدمی کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکریں مار رہا تھا۔ غریب شخص نے اپنی گاڑی سے سر باہر نکال کر یہ بھی پوچھا کہ آپ میری گاڑی کو ٹکریں کیوں مار رہے ہیں۔

عمران شاہ نے کہا کہ میری گاڑی کو ٹکر لگی اور نہ ہی کوئی ایکسیڈنٹ ہوا لیکن یہ سب کچھ دیکھنے پر میں اپنی گاڑی سے باہر آیا اور ٹکریں مارنے والے شخص سے پوچھا کہ آخر مسئلہ کیا ہے جس پر اس نے بہت زیادہ بدتمیزی کی۔ اس پر میں نے اسے کہا کہ آپ بدتمیزی مت کریں بلکہ اس غریب آدمی سے معافی مانگیں جس کی گاڑی کو ٹکریں مار رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وہ شخص بڑی مشکل سے اپنی گاڑی سے باہر آیا اور اس سے معافی مانگی لیکن جب وہ جانے لگا تو مجھے کہا کہ تم ہوتے کون ہو، اور اس کیساتھ ہی اس نے مجھے اور اس غریب آدمی کو بھی بہت زیادہ نازیبا باتیں کیں اور گالیاں دیں۔ میں نے کہا آپ نے مجھے گالی کیوں دی جس پر اس نے مجھے دھکا دیا اور پھر میں نے بھی ردعمل میں دھکا دیا لیکن اس کے باوجود کسی کو میرے ایکشن سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔

عمران شاہ نے کہا کہ غلط چیز اور غریبوں پر ظلم و ستم ایسے ہی چلتا رہا تو میں برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ غلطی اس آدمی کی تھی اور میری نہیں تھی جبکہ میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوا، بس میں یہی کہنا چاہتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی ایئر لائن کے طیارے میں پرچم کی بے حرمتی، نیب کا نوٹس

ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار آتشبازی کے مظاہرے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top