تازہ ترین
تحریک انصاف کو جعلی اکثریت ملی، مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف کو جعلی اکثریت ملی، مولانا فضل الرحمان

بنوں: (11 اکتوبر 2018) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جعلی اکثریت ملی۔ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ میں ہی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کردیا۔ ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ہے۔ امریکہ سے تعلقات اچھے ہیں نہ چین سے۔ موجودہ حکومت نے سی پیک کے معاملے پر چین کا اعتماد توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سےملاقات

حکومت نے آغاز میں ہی ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ، مولانا فضل الرحمان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top