تازہ ترین
تحریک انصاف کا چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (17 جون 2018) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین نادرا کے خلاف پارٹی کو آواز  اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا الزام  ہے کہ چیئرمین نادرا نے مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جیتنے میں مدد کیلئے ڈیٹافراہم کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا کو ہٹانے کیلئے پیٹیشن تیار کرلی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سینئر وائس پریزیڈنٹ بابر اعوان نے پیٹیشن پر بریفنگ دے دی ہے۔

پیٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ چیئرمین نادرا کو (ن) لیگ نے تعینات کیا تھا اس لیےچیئر مین نادرا کی مودجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتا۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین نادرا کے خلاف پیٹیشن تیار کرلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی جلد الیکشن کمیشن میں چیئرمین ناررا کے خلاف پیٹیشن دائر کر ے گی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان، شاہد خاقان اور عائشہ گلالئی اسکروٹنی کے لئے ایک ساتھ طلب

عمران خان اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم شخصیات کلثوم نواز کے لئے دعاگو

 

Comments are closed.

Scroll To Top