تازہ ترین
تحریک انصاف نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا

تحریک انصاف نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا

کراچی: (05 اگست 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد  گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا ہے۔

گورنر سندھ کے عہدے کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف نے بڑا فیصلہ اٹھاتے ہوئے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خرم شیر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ہے۔تحریک انصاف نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیاخیال رہے کہ عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کیلئے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کےمطابق پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کل کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جبکہ وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ مختصر ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا بھی ایک وزیر ہوگا اور بعد میں ایم کیو ایم سے ایک مشیر لیا جائے گا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت محنت و افرادی قوت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر ہوں گے تاہم مرکز میں مسلم لیگ (ق) کو کوئی وزارت نہیں ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی اور زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی جب کہ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی اور وزراء کی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد

متحدہ اپوزیشن نے وزارت عظمی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے نام فائنل کرلیے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top