تازہ ترین
تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: (14 نومبر 2018) سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کیلئے تحریک انصاف نے آج پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سینیٹ الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے آج پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال جبکہ لیگ کے سعود مجید میں مقابلہ ہوگا۔ جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر سیمی ایزدی (ن) لیگ کی سائرہ افضل تارڑ کے مد مقابل ہوں گی۔ادھر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پارٹی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ گورنر پنجاب اور اسپیکر، وزیرعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں۔ الیکشن جیتنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے سیمی ایزدی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونے پر اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے تحریک انصاف میں اختلافات کی تردید کردی

تحریک انصاف کا سونامی مہنگائی لے کر آیا، شیری رحمان

 

Comments are closed.

Scroll To Top