تازہ ترین
خیبرپختونخواہ کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ چار امیدوار لابنگ میں مصروف

خیبرپختونخواہ کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ چار امیدوار لابنگ میں مصروف

پشاور: (31 جولائی 2018) پی ٹی آئی میں میں خیبرپختونخواہ کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے چار رہنماؤں کی نوک جھونک شروع ہوگئی۔ پرویزخٹک نے عمران خان کا فیصلہ ماننے کا اعلان کردیا ہے لیکن اپنی لابنگ میں بھی مصروف ہیں۔ عاطف خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان بھی وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پرویزخٹک اور اسد قیصر سمیت قومی اسمبلی  کی نشست جیتنے والوں پر صوبائی نشست چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم 24 گھنٹے میں قرعہ عاطف خان کے نام نکلنے کا امکان ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے سابق وزیر تعلیم محمد عاطف خان کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے سابق وزیر تعلیم محمد عاطف خان کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔

پارٹی ذرئع کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے محمد عاطف خان کا نام وزارات اعلیٰ کے عہدے کیلئے تین روز سے زیر التوا تھا۔دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو محمد عاطف خان بطور وزیر اعلیٰ قبول نہیں تاہم پرویز خٹک خود وزیراعلیٰ بننے کیلئے لابنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے بعد اسد قیصر اور تازہ انٹری دینے والے شاہ فرمان بھی وزرات اعلیٰ کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو رام کیے جانے کی صورت میں عمران خان 24 گھنٹے میں محمد عاطف خان کے نام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اس سے قبل بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمرفاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ہم نے ان کو ایک نیا پاکستان بنانے کی آفر کی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے لڑ کر ایک پرانی سیاسی فیملی کو شکست دی ہے، جس پر ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ 18 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر سے بھی بات جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 18 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔ جن کا نظریہ ہم سے ملتا ہے انہیں پارٹی میں شامل کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پرویز الہٰی کے نام پر غور

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں اسپیکر اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر غور کر رہی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی حریف مسلم لیگ (ن) بھی حکومت سازی کیلئے سرگرم ہے اور انہوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر لانے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی پہلے بھی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا منصب سنبھال چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پرویز الہٰی کے نام پر غور

عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top