تازہ ترین
تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد: ( 25 جون 2018) تحریک انصاف کے امیدواروں کے انتخاب کا طویل مرحلہ مکمل، تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی،قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیے گئے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی دو سو بہتر میں سے دو سو انتیس حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فہرست کے مطابق صوبائی اسمبلی کیلئے پختونخوا کے ننانوے میں سے نوے جبکہ پنجاب کے دو سو اڑتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے۔ سندھ کے اناسی جبکہ بلوچستان کے چھتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کر لی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے فاٹا کے گیارہ حلقوں میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کردیے ہیں ۔ تحریک انصاف کے مطابق باقی بچ جانے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حتمی فہرست کو نظر ثانی کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نےامیدواروں کی ٹکٹوں کی فراہمی کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایات جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف پی ایم ایل ن کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کل کراچی پہنچیں گے

چوہدری نثار کے مقابلے میں (ن) لیگ نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

Comments are closed.

Scroll To Top