تازہ ترین
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی وی کیخلاف درخواست جمع کرادی

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی وی کیخلاف درخواست جمع کرادی

لاہور: (12 ستمبر 2017) پی ٹی وی کی جانب سے مریم نواز کی سرگرمیوں کی غیر معمولی کوریج پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا، تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ حلقے میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی ریلی کی غیر معمولی کوریج کرنے پر پی ٹی وی کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، یاسمین راشد نے اس سے قبل ریٹرننگ افسر کو بھی درخواست جمع کروائی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی وی سرکاری وسائل پر چلتا ہے، کسی کی نجی تشہیر کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ہر قسم کے قانونی و اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھ کر مریم نواز کی گھنٹوں تشہیر میں مصروف ہے، سرکاری ٹی وی کے طرز عمل کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 120 کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سے بھی الیکشن کمیشن کو پی ٹی وی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے خط لکھا گیا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اسے تمام جماعتوں کو یکساں کوریج دینی چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے

ریلی کی کوریج: ریٹرننگ آفیسر کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی وی کیخلاف خط

این اے 120: بائیومیٹرک پولنگ کیلئے پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ

Comments are closed.

Scroll To Top