تازہ ترین
تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیا صوبہ بنائے گی، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیا صوبہ بنائے گی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (20 مئی 2018) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا اقدام فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں انضمام ہوگا جبکہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیا صوبہ بنائے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وائس چیئرمین پی ٹی آٗئی نے کہا کہ (ن) لیگ کی نیت پر کل بھی شک تھا اور آج بھی شک ہے۔ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی کو دور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ جنوبی پنجاب کو 5 سال میں اکنامک پیکج دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جنوبی پنجاب زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کا جو درد عمران خان کو ہے، کسی اور کو نہیں۔ عمران خان فاٹا کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی حریفوں نے ڈیڑھ سال تک ہمارا وقت ضائع کیا۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نے حکومت کا ساتھ دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میگا ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگریز کے کالے قانون ایف سی آر کو فی الفور ختم کریں گے۔ فاٹا کے لوگوں کو خیبرپختونخواہ کی اسمبلی میں سیٹیں دی جائیں گی۔ فاٹا کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان کے دکھی دل لوگوں پر مرہم رکھیں گے اور ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے۔ بھٹکے ہوئے لوگوں کو اپنائیں گے اور پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے ساتھ وعدے تو بہت ہوتے ہیں لیکن پورے نہیں ہوتے۔ ہم بلوچستان کواحساسی محرومی سے نکالیں گے۔ محروم اضلاع کو ایک اکنامک پیکج دیں گے اور ہیلتھ کیئر پروگرام متعارف کرائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، آج کراچی میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔ کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، جبکہ شہر میں آج 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن اور ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سستے گھر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ لائیں گے، شہری حکومت کو بااختیار کریں گے اور اداروں کو سیاست سے پاک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نگران وزیراعظم کے معاملے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان یا نواز شریف کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top