تازہ ترین
تبدیلی لانی ہے اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

تبدیلی لانی ہے اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

پشاور: (24 جون 2018) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری آزادی ہم سے چھینی جارہی ہے۔ اگر تبدیلی لانی ہےتو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا۔پشاور کے رنگ روڈ پر متحدہ مجلس عمل کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ ہماری آزادی ہم سے چھینی جارہی ہے۔ اگر تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا۔

اس موقع پر یم ایم اے کے سینئرنا ئب صدر سراج الحق نے کہا کہ اگر ایک دن بھی حکومت ملی تو وہ شریعت کی حکومت ہوگی۔ ہم پاکستان کو کلین پاکستان بنائیں گے۔ پرویز مشرف نے طاقت، بدمعاشی کے ذریعے ایم ایم اے کے قانون کو بلڈوز کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وہ نظام آئے گا جس کیلئے پاکستان بنا تھا۔ ترکی میں خلافت جیت گئی اور تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔ ترکی میں سوشل ازم کو شکست ہوئی ہے، ممبر اور مہراب جیت گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایم ایم اے پاکستان میں کامیاب ہوگی۔ اگرطیب اردوان کامیاب ہوئے تو ایم ایم اے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔ لوٹے کی بنیاد پر جو سیاست چل رہی ہے اسی نے سیاست اورجمہوریت کو تباہ کیا۔ ملک کو حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے، لوٹاکریسی کی ضرورت نہیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔ ہم نے خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کو ترقی دی۔ اب موقع ملا تو ہر بچے کو تعلیم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

تیرہ مئی کو ایم ایم اے کا جلسہ ملکی سیاست کی کایا پلٹ دے گا، مولانا فضل الرحمان

اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے شام میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، مولانا فضل الرحمان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top