تازہ ترین
تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر میں ایک ہی دن ماہِ صیام کا آغاز

تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر میں ایک ہی دن ماہِ صیام کا آغاز

ویب ڈیسک:(17 مئی 2018) دنیا بھر میں ماہ رمضان کاآغاز۔ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر میں ماہِ صیام کا ایک ہی دن میں آغاز ہوا ہے۔

پاکستان سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبار ک اور دنیا کے دیگر ممالک میں آج سے رمضان کا آغاز ہو گیا ہے پندرہ مئی کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا، اور جاپان میں بھی چودہ سو انتالیس ہجری کا چاند نظرنہیں آیا تھا۔اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، سلطنت عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا پہلا روزہ آج ہے۔

گزشتہ شب دنیا بھر کے مسلمانوں نے پہلی تراوح ادا کی مسجد الحران اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے جبکہ پاکستان میں تما چھوٹی بڑی مساجد میں تراویح ادا کی گئی۔اس طرح پہلی بار دنیا بھر کے مسلمان ایک ہی دن رمضا ن المبارک کا پہلا روزہ رکھا ہے۔ جس سےمسلمانوں کی یکجہتی کی ایک اور مثال دیکھنے کو ملی۔

یہ بھی پڑھیے

کس ملک میں روزہ کتنےگھنٹوں کا ہوگا

ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلاروزہ جمعرات کو ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top