تازہ ترین
بی بی سی انٹرویو: عمران خان کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

بی بی سی انٹرویو: عمران خان کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

اسلام آباد: (06 ستمبر 2017) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا پر اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخواہ میں تعلیم اور صحت کے نظام میں کی جانے والی اصلاحات پر فخر ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میڈیا کے گاڈفادر سے ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں، شرمناک پراپیگنڈہ پہلے ہماری راہ کھوٹی کرسکا نہ آئندہ منزل تک رسائی میں رکاوٹ بن سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پختونخواہ حکومت کی مثالی کارکردگی کے باعث صوبے میں 50 فیصد غربت میں کمی آئی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود پختونخوا میں ہماری حکومت نے دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پیسوں کے عوض افواج پاکستان اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے شخص سے دیانت کی توقع ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں تعلیم اور صحت کے نظام میں کی جانے والی اصلاحات پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھئے

شکر ہے2013 میں مرکزی حکومت نہیں ملی، ورنہ کے پی جیسا حال ہوتا، عمران

الیکشن کمیشن: عمران خان، عائشہ گلالئی، بلال یاسین کیخلاف کیس کی سماعت کل ہوگی

Comments are closed.

Scroll To Top