تازہ ترین
بی این پی اور ایم ایم اے کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، جام کمال

بی این پی اور ایم ایم اے کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، جام کمال

کوئٹہ : (9 اگست 2018) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کا کہنا ہے کہ بی این پی اور ایم ایم اے کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ہے اور ہم سادہ اکثریت سے بڑھ کر پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی اور ایم ایم اے کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ مذاکراتی عمل دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی جاری رکھیں گے۔

جام کمال نے کہا کہ تمام پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم نے اتفاق کیا ہے کہ بلوچستان سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا بلوچستان میں بہتر گورنس لائیں گے ہم 6ماہ یا 5 سال گزاریں ہماری اچھی گورنس ہوگی بلوچستان کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے ہمارے پاسر 33 اراکین کی اکثریت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد

بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ڈیڈلاک نہیں، جام کمال

Comments are closed.

Scroll To Top