تازہ ترین
بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان کیلئے روانہ

بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان کیلئے روانہ

لندن: (13 ستمبر 2018) بیگم کلثوم نواز کے جسدخاکی کو پاکستان کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ طیارہ کل صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

پی آئی اے کی پرواز کو پاکستانی وقت کے مطابق سوا 10 بجے بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز سوا گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

شہبازشریف اور نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی فیملی بھی بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ ہیں۔ حمزہ شہباز شریف اپنے کزنز کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو لینے لاہور ایئرپورٹ پر جائیں گے۔تحریک انصاف کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گااس سے قبل تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ گورنر پنجاب کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد نمازجنازہ میں شریک ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر وزراء شریک ہوں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وفد تشکیل دے دیا ہے۔ وفد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تشکیل دیا ہے جس میں یوسف رضاگیلانی، راجا پرویز اشرف، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، نوید قمر، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔پیپلزپارٹی نے بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کیلئے وفد تشکیل دے دیاپیپلزپارٹی کا وفد کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوگا اور نوازشریف سے اظہار تعزیت بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔

واضح رہے کہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں علی ڈار، برجیس طاہر، ثنا اللہ زہری نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ادھر بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، جاتی عمرہ اور ملحقہ انیس مقامات پر تین شفٹوں میں مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ مختلف مقامات پر ایلیٹ فورس کی نو گاڑیاں پیٹرولنگ کریں گی۔

سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تین ایس پیز،تین ڈی ایس پیز،چھ ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے، جبکہ دو مقامات پر آٹھ واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جہاں ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنی بھابھی کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کیلئے لندن پہنچے۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اپنے چچا شہباز شریف کو دیکھتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور ان کے گلے لگ کر روتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا

پیپلزپارٹی نے بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کیلئے وفد تشکیل دے دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top