تازہ ترین
بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی، مکی آرتھر

بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی، مکی آرتھر

دبئی(20 ستمبر 2018) ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان بلے بازو نے پارٹنر شپ نہیں بنائی، ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے تو اسکور بورڈ مخلتف ہوتا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان کے ‘بیک اسپیم’ ہوا ہے، ویسٹ انڈیز میں بھی ہوا تھا، پریشانی کی بات نہیں ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا اہم میچ سے قبل ویک اپ کال مل گئی ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کو اپنی غلطی کا اندازہ ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کرینگے آگے یہ غلطیاں نہ کریں۔دوسری جانب بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے میچ کی نسبت ٹیم اچھا کھیلی، خوشی ہے ٹیم نے اچھے انداز میں میچ ختم کیا۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت دونوں پہلے ہی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں۔سپر فور مرحلے میں پاکستان اب بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت سے ایک ایک میچز کھیلے گا۔ سپر فور مرحلے میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

یاد رہے سپر فور مرحلے کا آغاز اکیس ستمبر سے ہوگا۔ جس میں گروپ اے کی ونر اور گروپ بی کے رنر اپ کا میچ ہوگا جبکہ اسی دن  گروپ بی کے ونر اور گروپ اے کے رنر اپ کا میچب بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپر فور مرحلے میں  پاکستان اور بھارت کے درمیاں گروپ فور کا میچ تئیس ستمبر بروز اتوار کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز ہونے چاہئیں، نوجوت سدھو

ایشیاء کپ: بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top