تازہ ترین
بیوی کا گردہ چرانے پر شوہر گرفتار

بیوی کا گردہ چرانے پر شوہر گرفتار

کلکتہ (08فروری، 2018)بھارت میں بیوی کی شکایت پر پولیس نے شوہراور اس کے بھائی کوگردہ چرانے پر گرفتارکرلیاہے۔

بیوی نے پولیس کو ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ اس کے شوہر نے والدین کی جانب سے جہیز نہ دینے پر پیسے وصولی کےلیے اس کا گردہ بیچ دیا ہے۔

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی خاتون ریتاسرکار کادوسال قبل اپینڈکس کا آپریشن اس کے شوہر نے کروایاتھا۔جبکہ گزشتہ سال دو ٹیسٹوں سے انکشاف ہواکہ اس کا ایک گردہ نہیں ہے۔

خاتون نے بتایا اس کاشوہر کئی سالوں سے جہیز کا تقاضہ کرتاتھا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا۔خاتون نے بھارتی اخبارکو بتایاکہ اس کا شوہراسے کلکتہ کےاسپتال لے گیا اوراس اسپتال کے عملے نے اس کو بتایاکہ سرجری سے اپینڈکس نکلنے کےبعد وہ بالکل ٹھیک ہوجائےگی۔ جبکہ خاتون نے بتایا اس کے شوہر نے اس آپریشن کے بارے میں  کسی کو بھی بتانے سے منعع کیاتھا۔

ریتا نے بتایا کچھ مہینوں بعد اس کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوئی اور ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد بتایا اس کا گردہ نہیں ہے۔اس پر اسے سمجھ آیا کہ اس کے شوہر نے سرجری کا کسی کو بتانے سے منع کیوں کیاتھا۔

پولیس نے خاتون کے شوہراور3 دیگر افراد کے خلاف گردہ چرانے، اقدام قتل اورتشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top