تازہ ترین
بھارت کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع

بھارت کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع

اسلام آباد: (13 فروری 2018) وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا اسی زبان میں منہ توڑ جواب دے گا۔

اپنے بیان میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کی بجائے بھارت کو پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہیے جس کا زندہ جاگتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

خرم دستگیر خان نے کہا کہ بھارت درحقیقت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر 2017ء سے پانچ گنا زیادہ فوجی حملوں اور ایٹمی ڈیٹرنیٹ کے بارے میں غیر ذمہ داربیانات دے کر خطہ میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج تمام امکانات کے بارے میں چوکس اور چوکنا ہیں اور وہ اپنی علاقائی یکجہتی اور ملکی استحکام کیلئے ملکی دفاع کیلئے بھرپور اور مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے ثبوت کے طورپر پیش کی گئی تینوں کتابیں ردی میں پھینک دیں، خرم دستگیر

وزیراعلیٰ بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ، خرم دستگیر کی ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top