تازہ ترین
بھارت کی جانب سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

بھارت کی جانب سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

ویب ڈیسک:(14 جولائی 2018) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے’انڈیا ان پاکستان‘کے نام سے موجود آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ٹوئٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہمیں جمہوری، پرامن اور خوشگوار خطے کیلئے کی گئی ہماری مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

پیغام میں پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جشن آزادی پر سربراہ پاک بحریہ کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

امریکی وزیرخارجہ کا پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر مبارکباد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top