تازہ ترین
بھارت کی ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

بھارت کی ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

راولپنڈی: (13 ستمبر 2017) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر موجود شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ اور کیلرسیکٹرز جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ فائرنگ سے پکھلیاں سیکٹر کے نواحی گاؤں ڈیوڑا کا رہائشی محمد ظہور شہید ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے بعد تاحال بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچی شہید

کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کا دورہ، بھارت کو کرارا جواب دینے پر جوانوں کو شاباش

Comments are closed.

Scroll To Top