تازہ ترین
بھارت کیساتھ آبی تنازعے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

بھارت کیساتھ آبی تنازعے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

اسلام آباد: (12 ستمبر 2017) بھارت کے ساتھ آبی مسئلے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا ہے، پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 14 اور15 ستمبر کوواشنگٹن میں ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت میں کے مابین سالوں جاری آبی تنازعے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا ہے، پاکستانی وفد میں سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان، سیکریٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ اورجوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل مہرعلی شاہ شامل ہیں۔

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 14 اور15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوں گے، دونوں ممالک کےدرمیان مذاکرات عالمی بینک کی طرف سے کروائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن کنگا پن بجلی گھر کے ڈیزائن پراعتراضات اٹھا رکھےہیں۔

یہ بھی پڑھئے

پاکستان اور بھارت کے مابین آبی امور پر مذاکرات 14،15 سمتبر کو واشنگٹن میں ہونگے

Comments are closed.

Scroll To Top