تازہ ترین
بھارت کا متعصبانہ اقدام، اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی

بھارت کا متعصبانہ اقدام، اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی

نئی دہلی:(18 فروری 2019) بھارت کا متعصبانہ اقدام سامنے آ گیا۔ کرکٹ اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ رہی ہے اور وہ اس دشمنی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، جس کا ثبوت ہے کہ بھارتی اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی ہیں۔

بھارتی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے موہالی اسٹیڈیم سے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان، جاوید میاں داد ، وسیم اکرم اورشاہد آفریدی سمیت 15 کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی ہیں۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکم پر موہالی اسٹیڈیم کے پویلین اور گیلری سے یہ تصویریں ہٹائی گئی ہیں۔

پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن کے رکن ’اجےتیاگی‘نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم نے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے ہٹائی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top