تازہ ترین
بھارت : چیف جسٹس کے خلاف اعلان بغاوت

بھارت : چیف جسٹس کے خلاف اعلان بغاوت

بھارت: (12 جنوری 2018) بھارتی سپریم کورٹ کے چار سینئرججوں نے چیف جسٹس کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ
پسندیدہ ججوں کو مخصوص مقدمات دیے جارہے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چار سنئیر ججز نے اپنے چیف جسٹس کے خلاف مورچہ بنالیا۔ ہنگامی پریس کانفرنس کرتےہوئےالزاموں کی بوچھاڑ کردی۔ چاروں ججز نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس دپیک مشرا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ججوں کا کہنا ہے کہ مخصوص اور جونیئر ججز کو کیسز دیے جارہے ہیں اور انہی کو نوازہ جارہا ہے ججزکے مطابق عدلیہ کے ادارے کو تحفظ نہ ملا تو بھارت میں جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی ۔ کیونکہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوری نظام برقرار نہیں رہ سکے گا۔

ان ججوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا شکار ہونے والے وہ صرف اکیلے ہی نہیں،بلکہ کئی اور جج ہیں جو بہت جلد ان باغی ججز کے ساتھ ملنے جارہے ہیں ۔

:یہ بھی پڑھئیے

بھارتی صحافی چمچہ چور نکلے

احتجاج سے خوفزدہ امریکی صدرکا دورہ برطانیہ منسوخ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top