تازہ ترین
بھارت نے کلبھوشن یادو مقدمے میں پاکستانی اعتراضات پر جواب عالمی عدالت میں جمع کروادئے

بھارت نے کلبھوشن یادو مقدمے میں پاکستانی اعتراضات پر جواب عالمی عدالت میں جمع کروادئے

نئی دہلی (13 ستمبر 2017) بھارت نے اپنے دہشتگرد کل بھوشن یادیو کے مقدمے پر پاکستانی اعتراضات کے جواب عالمی عدالت برائے انصاف میں جمع کرادیے ہیں۔ بھارت ہزاروں معصوم پاکستانی شہریوں کے قاتل کلبوشھن یادیو کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

کل بھوشن یادیو ایک خطرناک، سفاک اور بے رحم دہشت گرد ہے جس نے اپنی درندگی اور بربریت سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ کل بھوشن یادیو نے بھیانک اور لرزہ خیز دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

کل بھوشن یادیو بطور را فسر بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردانہ کاررائیوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو فنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔ بھارتی دہشت گرد اقتصادی راہ داری منصوبے، گوادر، پسنی اور جیونی کی بندر گاہوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا۔

اس بھارتی دہشت گرد کے گناہوں کی لمبی فہرست ہے۔ ایک سفاک کہانی ہے جس کا اظہار وہ بغیر کسی دباؤ کے برملا کرچکا ہے۔ بھارتی بحریہ کے تکنیکی شعبے میں حاضر سروس افسر کے اس دہشت گرد کا کوڈ حسین مبارک پیٹل تھا۔ 2003 اور 2004 میں ’را‘ کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے وہ کراچی وزٹ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیئے

عالمی عدالت :بھارت کلبھوشن یادوکےدفاع میں تحریری دلائل جمع کرائے گا

پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top