تازہ ترین
بھارت نے پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی

بھارت نے پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی

اسلام آباد (18اکتوبر، 2018)پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کی پیشکش کے بعدبھی بھارت کے جارحانہ رویے میں کمی نہ آئی ہے اور انتہائی اقدام کرتےہو ئے اس نے پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لئے بھی خط لکھ دیاگیا ہے۔ بھارتی حکومت پی آئی اے کے سیلزآفسز کونئے قوانین کے تحت اکاؤنٹس کی تجدید کرانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

پی آئی اے نے نئے قوانین کے تحت اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے درخواست 2012 میں دی تھی جبکہ پانچ ماہ پہلے نئی دہلی میں پی آئی اے آپریشنز کوبتایاگیا کہ آپ کی درخواست پراکاؤنٹ نہیں کھولاجاسکتا کیونکہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں پی آئی اے کے دوسیلزدفاترموجود ہیں۔ اگراکاؤنٹ نہ کھولے گئے توپی آئی اے کی بھارت میں سیلزمتاثرہونے کاخدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اس معاملہ پربھارتی ہائی کورٹ کارخ کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top