تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی

بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: (11 جنوری 2019) پاک بھارت سندھ طاس معاہدے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر اپنے منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزارت کے وفد کو دریائے چناب پر قائم بھارتی منصوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت آبی وسائل کا وفد ستائیس جنوری سے یکم فروری کو دریائے چناب کا دورہ کرے گا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے بھارت دیگر حل طلب معاملات میں بھی یہی رویہ دکھائے گا۔۔

Comments are closed.

Scroll To Top