تازہ ترین
بھارت نومبر تک ایران سے تیل کی خریداری بند کر دے گا

بھارت نومبر تک ایران سے تیل کی خریداری بند کر دے گا

نئی دہلی : ( 29 جون 2018) بھارت نے امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ بھارتی وزارت تیل نے تیل صاف کرنیوالی ریفائنریز حکام سے کہاہے کہ وہ نومبر تک ایران سے تیل کی خریداری بند کردیں۔ امریکا نے اتحادیوں کو چار نومبر تک تہران سے تیل کی خریداری بند کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت تیل کے حکام نے تیل صاف کرنیوالی ریفائنریوں کے حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ وہ تیل کی خریداری ایران کے بجائے کسی اور ملک سے کریں اور نومبر تک متبادل بندوبست کرلیں۔ امریکا نے چین،یورپ اور بھارت سے کہاکہ تھاکہ وہ چار نومبر تک ایران سے تیل کی خریداری بند کردیں۔ بصورت دیگر ان ممالک کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے۔ یورپی یونین نے ایران سے تیل کی خریداری روکنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاتھاکہ بھارت ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔ صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو تسلیم کیاجائے گا لیکن واشنگٹن نے امریکا اور بھارت کے وزرائے دفاع اور خارجہ کے درمیان طے ملاقات کو منسوخ کردیا۔ بھارتی شہریوں کیلئے پیشہ ورانہ ویزا ایچ بی ون میں کمی کردی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھارتی دورے کے دوران بدھ کے روز نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے ٹرمپ کا پیغام دیا کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری بند کردیں۔ ہیلی کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مطالبہ کیا تھا کہ  بھارت ایران سے تیل کی خریداری بند کردے۔

یہ بھی پڑھیے

ایران، امریکہ سے اقتصادی جنگ لڑنے کے لیے تیار

امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

Comments are closed.

Scroll To Top