تازہ ترین
بھارت میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ہورہی ہے

بھارت میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ہورہی ہے

نئی دہلی: (17 جولائی 2017) بھارت میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ہورہی ہے۔ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کوِند کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ہورہی ہے۔ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے 71سالہ رام ناتھ کوند کی جیت کے امکانات ہیں۔

رام ناتھ بی جے پی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ بھارت کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہو گا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد اس عہدے پر براجمان ہوگا۔

اس سے قبل آر نارایانن 1997ء سے 2002ء تک یہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آج ملکی قانون ساز اسمبلیوں میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج جمعرات کو جاری کیے جائیں گے۔ 2019ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی کے خواہشمند مودی کیلئے یہ کامیابی انتہائی اہم ہوگی کیونکہ اس طرح وہ ملک میں کم تر گردانی جانی والی برادری کی ہمدردیاں حاصل کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

صدارتی انتخاب میں مداخلت، امریکا نے ماسکو کا موقف تسلیم کرلیا، روسی صدر

بھارتی صدارتی انتخابات میں بی جے پی کا امیدوار دلت ہوگا

 

Comments are closed.

Scroll To Top