تازہ ترین
معمولی غلطی نے ہوائی جہازمسافروں کے کان اور ناک سے خون نکال دیا

معمولی غلطی نے ہوائی جہازمسافروں کے کان اور ناک سے خون نکال دیا

ممبئی(20ستمبر، 2018)بھارت میں نجی ائیرلائن میں کریومعمولی غلطی کربیٹھااورکیبن پریشرمینٹین نہ کرنے پر بڑا مسئلہ کھڑاہوگیا اور مسافروں کے ناک اورکانوں سے خون بہنے لگ گیا۔

اس صورتحال میں پائلٹ کو طیارہ کی ایمرجینسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ممبئی سے جے پورجانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ کو ٹیک آف کرنے کے فوری بعد واپس اتارنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کا عملہ کیبن کاپریشر برقرار نہیں کرپایا جس کے باعث مسافروں کو فوری اکسیجن ماسک دینا پڑ گیا۔انتظامیہ کے مطابق جہاز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں 30مسافروں کو خون بہنا شروع ہوگیا۔بیشتر مسافروں کے سر میں درد بھی شروع ہوگیا ۔

واقعہ پر بھارتی سول ایویشن اتھارٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کاملک میں سالانہ پناہ گزین کی تعداد میں اضافے کا اعلان

پاک فوج کے آپریشن کے باعث القاعدہ مزید کمزور ہوئی، امریکی رپورٹ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top