تازہ ترین
بھارت سے جنگ کا خطرہ، پاکستان کی دفاعی تیاریوں پر ایک نظر

بھارت سے جنگ کا خطرہ، پاکستان کی دفاعی تیاریوں پر ایک نظر

ویب ڈیسک:(19 فروری 2019) بوکھلاہٹ کا شکار روایتی دشمن بھارت ان دنوں پاکستان پر خوب دھمکیاں لگارہا ہے ، شاید وہ بھول گیا کہ پاکستان ہے کون ، یہ وہی پاکستان ہے جس نے ماضی میں کئی بار بھارت کو نانی یاد دلائی لیکن اب اگر کوئی مس ایڈونچر ہوا تو الیکشن جیتنے کی چاہ میں نریندر مودی کوکہیں پورا مہا بھارت ہی نہیں کھونا پڑجائے۔

پاکستان کے پاس شاہین، حتف، نصر جیسے شاندار میزائل ہیں جو شارٹ رینج ، میڈیم رینج کے میزائل ہیں۔

پاکستان کاشارٹ رینج میزائل کاایک غوری میزائل ہی بھارت کے چارپانچ شہروں کو منٹوں میں صفحہ ہستی سے مٹاسکتا تھا جن میں دلی سے لیکر لکھنو ، کانپور اوراحمد آباد شامل ہیں ، ڈیڑھ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے غزنوی اور ابدالی بھی دشمن کے کئی اہداف کو ملیہ میٹ کرنے کیلئے کافی ہیں ۔

میڈیم رینج بیلسٹک میزائل میں غوری ٹو ایسا مہلک ہتھیار ہے کہ آدھے بھارت کو پلک جھپکتے میں تباہ و برباد کرسکتا ہے ۔ شاہین ٹو کے علاوہ سولڈ فیول میزائل شاہین تھری کی زد میں بھارت کا کوئی حصہ محفوظ نہیں رہے گا جو ستائیس سو پچاس کلو میٹر تک وار کرنے کی صلاحتیت رکھتا ہے ۔

یہی نہیں جو جذبہ پاکستانیوں کا ہے بھارت کے پاس آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ، اب خود سوچ لے بھارت ، جسے وہ مٹھی بھر سمجھتا ہے وہ مکا بن کر منہ توڑنے کیلئے تیار ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top