تازہ ترین
بھارت خطے میں امن کی تباہی کا ذمہ دار ہے، وزیر دفاع

بھارت خطے میں امن کی تباہی کا ذمہ دار ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: (14 فروری 2018) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور امن کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ امریکہ نے چین کے خلاف اسے اسٹریٹجک پارٹنر بنایا ہے۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہے۔ افواج پاکستان وطن کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دے کر القاعدہ کا خاتمہ کیا۔ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دارپاکستان کو نہ ٹھہرائے۔ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پرنہیں لڑی جاسکتی۔ ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک اور گوادر پر کام جاری ہے۔ سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں جبکہ (ن) لیگ کی حکومت نے ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دی۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن رنگے ہاتھوں پاکستان میں پکڑا گیا، وہ پاکستان کے خلاف جاسوسی کانیٹ ورک چلا رہا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع

عدالت نے ثبوت کے طورپر پیش کی گئی تینوں کتابیں ردی میں پھینک دیں، خرم دستگیر

 

Comments are closed.

Scroll To Top