تازہ ترین
بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبر سیکیورٹی سمیت 9 معاہدوں پر دستخط

بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبر سیکیورٹی سمیت 9 معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی (16 جنوری 2018) بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبر سیکیورٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس سمیت 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو 130 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر بھارت پہنچے۔ بنجمن نیتن یاہو کے دورہ بھارت کو تاریخی دورہ قرار دیا جارہا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

دورے میں ان دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیو پیتھک ادویہ سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم اپنے حالیہ دورے میں وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ بھی کریں گے۔ وہ اس کے علاوہ ممبئی، حیدرآباد دکن اور آگرہ بھی جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

اسرائیلی وزیراعظم کی بھارت آمد کے خلاف کشمیریوں کے شدید مظاہرے

بھارت امن سبوتاژ کرنیوالی بیان بازی سے باز رہے، چین

Comments are closed.

Scroll To Top