تازہ ترین
بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو کے باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد

بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو کے باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد

دبئی: (28 جنوری 2019) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی آل راؤنڈر امباتی رائیڈو کو مشکوک با ؤلنگ ایکشن پر بولنگ کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی میں پہلے ایک روزہ میچ کے دوران 33 سالہ بھارتی بولر امباتی کا باؤ لنگ ایکشن مشکوک پایا گیا تھا۔

انہوں نے صرف 2 اوورز کئے اور 13 رنز دے کر کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ انہیں آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 14 روز میں کروانا تھا لیکن انہوں نے ٹیسٹ جمع نہیں کروایا جس پر آئی سی سی نے انہیں باؤلنگ کروانے سے روک دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق امباتی اس وقت تک باؤ لنگ نہیں کروا سکیں گے جب تک وہ اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ نہیں کروالیتے اور اس میں کلیئر نہیں ہوجاتے۔

بھارتی کھلاڑی کو ملکی سطح پر بولنگ کروانے کی اجازت ہوگی لیکن وہ انٹر نیشنل میچز میں باؤ لنگ نہیں کروا سکیں گے۔ امباتی بنیادی طور پر بیٹسمین ہیں جس کی وجہ سے بولنگ ایکشن پر پابندی ان کے کیریئر پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top