تازہ ترین
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی، 2 شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی، 2 شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج

اسلام آباد: (17 نومبر 2017) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے چری کوٹ اور نیزہ پیر سیکٹر میں دو شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا ہے۔ 

دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی فائرنگ سے چڑی کوٹ سیکٹر اور نیزہ پیر سیکٹر میں دو شہریوں کی شہادت اور 5 شہریوں کے زخمی ہونے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ طلبی ڈائریکٹر جنرل سارک اور جنوبی ایشیاء ڈاکٹر فیصل کی جانب سے کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا ہے۔  بھارت کی جانب سے سال 2017ء میں اب تک 1300 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے 52 شہری شہید اور 170 شہری زخمی ہوئے ہیں۔  بھارت مسلسل جارحیت سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  ڈی جی سارک نے جے پی سنگھ کو بتا دیا کہ بھارت 2003ء سیز فائر معا۹دے کی پاسداری کرے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ، 2افرادزخمی

نیزہ پیرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

 

Comments are closed.

Scroll To Top