تازہ ترین
بھارتی وزیراعظم کے جلسے میں حادثہ، 22 افراد زخمی

بھارتی وزیراعظم کے جلسے میں حادثہ، 22 افراد زخمی

نئی دہلی:(16 جولائی 2018) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے جلسے میں ٹینٹ گرنے سے 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع مڈناپور میں وزیراعظم مودی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے تھے تاہم جلسہ کے شرکا کو بارش سے محفوظ رکھنے کیلئے نصب ٹینٹ اچانک شرکا پر گر گیا جس کی زد میں آکر 22 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعظم نریندرا مودی نے جلسہ گاہ کا ٹینٹ گرنے پر تقریر روک کر امدادی کام کی نگرانی کی۔ ادھوری تقریر کو مختصر کرنے کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسپتال کے دورے کے دوران زخمی خاتون کارکن نے وزیراعظم سے آٹوگراف بھی لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کا ٹینٹ کارکنان کے ٹینٹ کے بانس پر چڑھنے کی کوشش کے دوران گرا تاہم شرکا کے نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے کے باعث بھگڈر نہیں مچی جس کی وجہ سے کم نقصان ہوا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جاری ہے اور تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملے میں3 افراد زخمی

نکاراگوامیں فوجی آپریشن میں 10افراد ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top