تازہ ترین
بھارتی وزیراعظم جعلسازی میں امریکی صدر سے بھی بازی لے گئے

بھارتی وزیراعظم جعلسازی میں امریکی صدر سے بھی بازی لے گئے

ویب ڈیسک : ( 14 مارچ 2018) جھوٹ اور مکاری میں سب سے آگے بھارتی وزیراعظم جعل سازی میں بھی امریکی صدر سے بازی لے گئے۔ سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر مودی کے ساٹھ فیصد سے زائد فالورز اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو فالو کرنیوالے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد سینتیس فیصد ہے۔

ٹوئپلیسی کے نام سے معروف ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فالورز کی مجموعی تعداد چار کروڑ تیس لاکھ ہے۔ ان میں سے ساٹھ فیصد اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ اس کا مقصد نصف سے زائد مودی کو فالو کرنیوالے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالورز کی مجموعی تعداد چار کروڑ ستر لاکھ ہے۔ جن میں سینتیس فیصد اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

ٹویپلیسی ادارے کے مطابق جعلی فالورز اکاؤنٹس میں مودی ٹرمپ سے بازی لے گئے ہیں۔ یہ ادارہ ڈجیٹل حکمت عملی بنانے کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی مدد کرتاہے۔ سوشل میڈیا پر فالورز کو دیکھتا اور جعلی اکاؤنٹس پر نظر رکھتاہے۔

یہ بھی پڑھیے

سی آئی اے کی نئی نامزد خاتون ڈائریکٹر جینا ہاسپل کون؟

شام میں جنگ بندی کے باوجود روس اور شامی افواج کی بمباری جاری

Comments are closed.

Scroll To Top