تازہ ترین
بھارتی وزارت دفاع کی سات لاکھ سے زائد اسالٹ رائفلیں خریدنے کی منظوری

بھارتی وزارت دفاع کی سات لاکھ سے زائد اسالٹ رائفلیں خریدنے کی منظوری

نئی دہلی: (13 فروری 2018) بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ بھارتی وزارت دفاع نے ساڑھے سات لاکھ سے زائد اسالٹ اور اسنائپر رائفلیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ جدید رائفلوں کی خریداری پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے فوجی حکام نے وزارت دفاع سے درخواست کی تھی کہ پاکستان اور چین کا مقابلہ کرنے کیلئے اسے جدید سات لاکھ چالیس ہزار اسالٹ اور پانچ ہزار سات سو انیس سنائپر رائفلیں درکار ہیں۔

بھارت کی وزارت دفاع نے تجویزکا جائزہ لینے کے بعد اربوں روپے کی لاگت سے رائفلیں خرید کرنے کی اجازت دے دی۔اس کے علاوہ بھارت روس، امریکا اور اسرائیل سے جدید لڑاکا طیارے، میزائل دفاعی نظام، راڈار اور دیگر اسلحہ و بارود خریدے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوائلٹس کی سہولیات سے محروم بھارت اسلحہ خریداری میں سب سے آگے

بھارتی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئےاستعمال ہورہا ہے، عبدالباسط

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top