تازہ ترین
بھارتی میڈیا کا واویلا: عبدالرشید غازی کو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

بھارتی میڈیا کا واویلا: عبدالرشید غازی کو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

نئی دہلی:(17 فروری 2019) بھارت کی نام نہاد سیکیورٹی ایجنسیاں اپنے میڈیا کو جگ ہنسائی کا سامان پیدا کرنے میں مصروف ہیں، جہاں انہوں نے بارہ سال قبل اسلام آباد کے لال مسجد آپریشن میں مارے جانے والے غازی عبدالرشید کو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے یہ بھونڈا اور مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ عبدالرشید غازی پلوامہ حملے کے ماسٹرمائنڈ ہیں اور اس وقت یہ مقبوضہ وادی میں ہی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ان کی تصویر خبر کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ غازی عبد الرشید جولائی دوہزار سات میں اسلام آباد میں ہونے والے لال مسجد آپریشن میں مارے گئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top