تازہ ترین
بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 شہری زخمی، آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 شہری زخمی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (18 دسمبر 2018) بھارتی فورسز نے ایل او سی پر فائرنگ کرتے ہوئے دو شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر دو شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں سولہ سالہ محمد عدنان اور سینتالیس سالہ محمد رشید شامل ہیں۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی، آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ

 

Comments are closed.

Scroll To Top