تازہ ترین
بھارتی فوج میں ہر تیسرے دن ایک فوجی کی خودکشی

بھارتی فوج میں ہر تیسرے دن ایک فوجی کی خودکشی

ویب ڈیسک: (17 نومبر 2017) چین کے ساتھ سرحدی تنازع کےبعدبھارتی فوج کے حوصلے پست ہوگئےہیں۔ ہر تیسرے روز ایک فوجی کی خودکشی کےباعث نفری میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ بھارت کی حکومت نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا ٹاسک ملٹری انٹیلی جنس کو دے دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ڈوکلام کے مقام پر چین اور بھارتی افواج کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔کشمیر میں بے گناہوں کی نسل کشی اور بھارت کی دیگر ریاستوں میں کمیونسٹ و دیگر باغیوں سے لڑائی کے بعد بھارت کی فوج کے حوصلے پشت ہوگئے ہیں۔ لڑائی سے تنگ آکر ہر تسیرے دن کم از کم ایک فوجی خودکشی کررہاہے۔فوجیوں کی خودکشی کے باعث نفری میں کمی پیدا ہوگئی ہے۔

اخبارکےمطابق فوجیوں کامورال گرنے پر فوجی قیادت پریشان ہے۔اور بھارتی حکومت نے ملٹری انٹیلجنس کو ٹاسک دیا ہے کہ فوجیوں میں خودکشی کا رجحان رکوائے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

یہ بھی پڑھیے

سری نگر: بھارتی فوج کے مظالم جاری، دو کشمیری جوان شہید

امید ہے ڈوکلام سے فوجی انخلا کے بعد بھارت نے سبق سیکھ لیا ہوگا، چین

Comments are closed.

Scroll To Top