تازہ ترین
عدالت نے 11 سال بعد دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ انصاف کردیا

عدالت نے 11 سال بعد دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ انصاف کردیا

ممبئی: (13 ستمبر 2017) بھارتی عدالت نے 11 برس بعد بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کماراوران کی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ انصاف کردیا۔ عدالت نے اداکار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کے گھر کی چابیاں لوٹادیں۔اداکاردلیپ کمارنے 2006ء میں ممبئی کے علاقے پالی ہل میں موجود اپنے 2 ہزار 412 مربع گز کے بنگلے کی تزئین وآرائش کیلئے ایک رئیل اسٹیٹ فرم ’’پراجیتا ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘  کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ رئیل اسٹیٹ کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی جائیداد پر قبضہ کرلیا، جس کا کیس گزشتہ 11 برس سے عدالت میں زیرسماعت تھا۔گزشتہ روز عدالت نے کیس کا فیصلہ دلیپ کمار کے حق میں دیتے ہوئے چابیاں ان کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔سائرہ بانو نے ٹوئیٹر دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے اپنے گھر کی چابیاں ہاتھ میں لیتے ہوئے تصویر شیئر کیں اور لکھا کہ صاحب (دلیپ کمار) اور میں آج اپنی جائیداد ملنے پر بہت خوش ہیں جس پر برسوں سے قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا تھا۔


یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان کی جانب سے دلیپ کمار کی عیادت

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

 

Comments are closed.

Scroll To Top