تازہ ترین
بھارتی صحافی چمچہ چور نکلے

بھارتی صحافی چمچہ چور نکلے

ویب ڈٰیسک: (11 جنوری2018) وزیراعلی ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے صحافی چاندی کے چمچ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بھارتی صحافیوں نے ایک بار پھر اپنا اصل روپ دیکھادیا۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے صحافیوں نے کھانے کے دوران ہوٹل سےچاندی کے چمچے چرائے۔صحافیوں کی چوری ہوٹل میں لگے خفیہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی۔ہوٹل کے سیکیورٹی عملے نےواقعے کی نشاندہی کی،جس کے بعد صحافیوں نے چاندی کے چمچ واپس کردیئے۔ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے پچاس پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کردیا۔رپورٹ کے مطابق ممتا بینرجی کے ساتھ دورہ لندن پر گئے ہوئے تمام صحافی سینئر ایڈیٹرز ہیں۔

:یہ بھی پڑھئیے

کراچی: اے ٹی ایم میں اسکیمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

متحدہ عرب امارات: گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top