تازہ ترین
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان تتلی سے 8 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان تتلی سے 8 افراد جاں بحق

نئی دہلی:(11 اکتوبر 2018) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طوفان کو تتلی کا نام دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔ متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں جب کہ سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع اور فون سروس معطل ہوگئی ہے جبکہ سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہے۔ مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم حکومت نے کسی جانی نقصان کی تردید کی ہے۔یہ طوفان اب ریاست اڑیسہ کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے 3 لاکھ لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیر قانونی طور پر ترکی سے یونان جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 9 افراد جاں بحق

ملائیشیا کی حکومت کا سزائے موت ختم کرنے کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top