تازہ ترین
بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کا مظہر ہے، شہباز شریف

بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کا مظہر ہے، شہباز شریف

لاہور: (16 فروری 2019)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی شدید مذمت ہوئے کہا کہ پاکستان پرالزام سے پہلے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پراظہارشرمندگی کرنا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کی مذمت کی، بلا تحقیق واقعہ پاکستان سے جوڑنا پہلی بارنہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کا مظہر ہے، پہلے بھی بھارت نے مشکوک واقعات رچائے جس پر سوال اٹھے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پیلٹ گن سے 20 ماہ کی بچی کی بینائی چھیننے پرمودی کو تاؤد کھانا چاہیے تھا، بھارت جموں وکشمیر کے عوام پر ظلم بند کرے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب بدلنے سے بازرہے، مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں انتشار پھیلانے کےعزائم کا زندہ ثبوت ہے، کلبھوشن وہ حقیقت ہے جس سے بھارت نظریں چرا نہیں سکتا۔

انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کی بات حماقت ہے، بھارت عقل وہوش کے ناخن لے، سرجیکل اسٹرائیک کی داستانوں پراتنامذاق بنا بھارت نے بات کرنا چھوڑ دی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ بہادر افواج دشمن کے ہرمہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکی ہیں،آئندہ انشااللہ زیادہ موثرانداز میں جواب دیں گے، قوم افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کےعزائم خاک میں ملانے کو تیار ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top