تازہ ترین
بھارتی دفتر خارجہ،آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں،نفیسہ شاہ

بھارتی دفتر خارجہ،آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں،نفیسہ شاہ

اسلام آباد(23ستمبر ، 2018)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نےکہا ہےکہ بھارتی دفتر خارجہ اورآرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

بھارتی فوجی جنرل کے بیان پر ردعمل میں کہا پی پی پی خاتون رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہےکہ بھارت بتائے کہ گذشتہ 70سال سے وہ کشمیریوں سے کس بات کا بدلہ لے رہا ہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

خاتون سیاستدان کاکہناتھا کہ دھونس اور دھمکی کی سیاست بھارت کا وتیرہ رہا ہے۔انھوں نے کہا پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ بھارت ہٹ دھرمی چھوڑے اور امن کی بات کرے۔

واضح رہے کہ  بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے کہا تھاکہ  پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے۔ پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ مخالف کو بھی دردکا احساس دلانا چاہیے۔ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں۔ عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق

امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top