تازہ ترین
بھارتی جاسوس حامد نہال کو بھارت کے حوالے کردیا گیا

بھارتی جاسوس حامد نہال کو بھارت کے حوالے کردیا گیا

اسلام آباد: (18 دسمبر 2018) پاکستان میں قید بھارتی شہری حامد انصاری کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بھارتی شہری حامد انصاری 2002ء میں پاکستان میں داخل ہوا اور اسے 2015ء میں سزا ہوگئی۔

گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کو ریاست مخالف سر گرمیوں اور دستاویزات میں جعل سازی پر گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بھارتی جاسوس نے سزا مکمل کرلی ہے۔ لہٰذا اسے رہا کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی جیل میں جاسوسی اور بغیردستاویزات سفر کرنے کے جرم میں قید بھارتی شہری حامد نہال انصاری کی تین سال قید کی سزا گذشتہ روز مکمل ہوگئی تھی جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے حامد نہال انصاری کی سفری دستاویزات جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاکہ ان کی بھارت حوالگی کا کام ممکن بنایا جاسکے۔یہ بھی یاد رہے کہ فروری 2016ء میں فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہری حامد نہال انصاری کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم حامد نہال انصاری نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان کی آمد کا مقصد جاسوسی کرنا تھا۔ حامد کے قبضے سے حساس نوعیت کے نقشے اور کچھ دیگر دستاویزات بھی برآمد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

حریت رہنما میر واعظ اور یٰسین ملک گرفتار

طالبان کی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

 

Comments are closed.

Scroll To Top