تازہ ترین
بھارتی اسکول میں کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے

بھارتی اسکول میں کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے

نئی دہلی:(16 جولائی 2018) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلی سانپ نکل آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد اسکول کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔پنگرابوخرے نامی گاؤں میں واقع اس اسکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی، بچوں کے شور مچانے پر یہ خبر گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مکین ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھائے تیزی سے اسکول پہنچ گئے۔اسکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو بآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور بعدازاں انہیں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

مصر میں کالے پتھر کا 2 ہزار سال قدیم تابوت دریافت

ترکی میں کم عمرلڑکی سے شادی پر دلہا کی دھلائی کردی گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top