تازہ ترین
بھارتی اداکارعرفان خان بیماری میں مبتلاء

بھارتی اداکارعرفان خان بیماری میں مبتلاء

ممبئی(06مارچ، 2018)بھارتی بالی وڈ کے اداکار عرفان خان نے بتایاہےکہ وہ ایک بیماری میں مبتلاء ہے اور مکمل تشخیص کے بعد اپنے چاہنے والوں کو اس بارے میں بتائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کاکہناتھاکہ کبھی ایساہوتاہے کہ آپ کی صبح جھٹکے سے ہوتی ہے اور زند گی آپ کو ہلاکر رکھ دیتی ہے۔

https://twitter.com/irrfank/status/970608954601590785

عرفان خان کاکہناتھا کہ انھوں نے  اپنی زندگی میں اپنی پسند کےلیےجدوجہد کی ہےاور اس کےلیے انھوں نے کبھی ہارنہیں مانی۔ اداکارکاکہناتھاکہ اس لمحے میں  میراخاندان اور دوست احباب میرے ساتھ ہیں اوراس بیماری سے نمٹنے پر کام کررہےہیں۔

انھوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ وہ ان کی بیماری پر چہ میگوئیاں نہ کریں۔ وہ خود ہی بیماری کی مکمل تشخیص کے بعد انھیں آگاہ کریں گے۔

بالی وڈاداکار جو اپنی زندگی کی 51بہاریں دیکھ چکے ہیں ابتک 100سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کو جوہر دکھا چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

آسکرایوارڈز تقریب: ٹی وی ناظرین کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

امریکی باکس آفس پر سپرہیرو بلیک پینتھر کا راج برقرار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top