تازہ ترین
بھارتی آرمی چیف کو اپنے عہدے کے مطابق زبان استعمال کرنی چاہیے، فواد چوہدری

بھارتی آرمی چیف کو اپنے عہدے کے مطابق زبان استعمال کرنی چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد:(22 ستمبر 2018) بھارتی آرمی چیف کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن کی بات کرتےہیں، بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کے آلہ کار نہ بنیں، بھارتی آرمی چیف کوسیاسی آلہ کار کے طور پربیان دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ نہیں ہوسکتی۔واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے آج بیان دیا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہر قسم کے خطرات کیلئے تیار ہے، آئی ایس پی آر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top