تازہ ترین
بھارت،انگلینڈ ٹیسٹ:انگلینڈ 154رنزکی سبقت کے ساتھ دوسری اننگز کاآغاز کرے گا

بھارت،انگلینڈ ٹیسٹ:انگلینڈ 154رنزکی سبقت کے ساتھ دوسری اننگز کاآغاز کرے گا

لندن (10ستمبر،2018)لندن میں پانچویں اورآخری کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ ،بھارت کے خلاف اپنے کل (اتوار) کے سکور 114رنزدوکھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز کاکھیل آج پیر سے پھر شروع کرے گا۔

اوول کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کوجسے سیریز میں تین ایک سے برتری حاصل ہے، میچ میں مجموعی طورپر154رنزکی برتری حاصل ہے۔پہلی اننگز میں بھارت نے انگلینڈ کے 332کے اسکورکے جواب میں 292رنز بنائےجبکہ جڈیجا 86رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر الیسٹر کک جوکہ ریٹائرمنٹ سےپہلے اپنا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، 46رنز بنائے ہیں جبکہ ان کے ساتھ دے رہے ہیں جوروٹ اورانھوں نے 29رنز بنائے ہیں۔

بھارت کی طرف سے روندرہ جڈیجا اور محمد شامی نے ایک ،ایک وکٹ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

باکسر عامرخان نے سپر ویلٹر ویٹ ڈویژن میں سیموئیل ورگاس کو شکست دیدی

یوایس اوپن خواتین فائنل:جاپانی کھلاڑی پہلی بار پہلی گرینڈ سلم چیمپئن بن گئی

Comments are closed.

Scroll To Top