تازہ ترین
بچوں کے ساتھ ساتھ بڑھنے والا اسمارٹ لباس

بچوں کے ساتھ ساتھ بڑھنے والا اسمارٹ لباس

لندن: (11 ستمبر 2017) سائنسدانوں نے اسمارٹ لباس تیار کرلیا۔ یہ لباس بچوں کی جسامت کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے۔پیٹٹ پلی نامی ایک کمپنی نے ایسا اسمارٹ لباس بنایا ہے جسے ایک مرتبہ خریدنے کے بعد دو سال تک بچوں کیلئے دوسرا لباس خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ لباس واٹر پروف، ہوا پروف، پائیدار اور بار بار دھونے کے قابل ہے۔اسمارٹ لباس کے اندر خاص لچکدار مٹیریل شامل کیا گیا ہے۔ اس لیے جب انہیں کھینچا جاتا ہے تو کپڑا پتلا ہونے کی بجائے موٹا ہو جاتا ہے اور یہ خاصیت بلٹ پروف لباسوں میں پائی جاتی ہے۔اس ایجاد کو برطانیہ میں جیمز ڈائسن ایوارڈ دیا گیا ہے اور اب سالانہ ڈیزائن مقابلے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ والٹ متعارف

دنیا کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی اسمارٹ اسٹریٹ

 

Comments are closed.

Scroll To Top